یمن، دارالحکومت صنعاء میں ہوثیوں کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:16

صنعاء(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہفتہ کو سڑکوں پر نکل آئے جو ستمبر میں دارالحکومت پر شیعہ ملیشیاء کے قبضے کے بعد سے ہوثیوں کیخلاف سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔

(جاری ہے)

ہوثی حکمرانی مردہ باد مردہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے مظاہرین ،جنہوں نے انکاری تحریک کی جانب سے دی گئی کال کے بعد ریلی نکالی تھی،سڑکوں پر نکل آئے،یہ گروپ حال ہی میں طاقتور ملیشیاء کو چیلنج کرنے کیلئے صوبائی علاقوں میں تشکیل دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :