موریطانیہ،جیل میں تصادم،قیدیوں نے دو محافظ یرغمال بنا لئے

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:16

نواکچوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سزائے موت کے قیدی اسلام پسندوں کے ایک گروپ نے موریطانین دارالحکومت میں ایک جیل میں جھگڑے کے بعد دو محافظوں کو یرغمال بنالیا،سیکورٹی ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ نواکچوٹ کے مرکزی بینک میں قیدیوں نے وارڈنگز کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے بعد فائرنگ شروع کردی اور دو اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے اپنے زیر قبضہ جیل کے حصے میں چیزوں کو آگ لگا دی۔انہوں نے دو محافظوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر حکام نے طاقت کا استعمال کیا تو انہیں قتل کیا جاسکتا ہے۔یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ یہ گروپ کتنا بڑا ہے،تاہم جیل ذرائع کہتے ہیں کہ اس میں ایک درجن سے زائد قیدی شامل ہوسکتے ہیں،جنہیں موت یا عمر قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں اور وہ حکام کی جانب سے ان کے ساتھیوں کو جو سزائیں مکمل کرچکے ہیں کی رہائی سے انکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا کہ گروپ نے چند روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور ان کے اہلخانہ جیل کے باہر دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔وارڈنز نے آنسو گیس اور لاٹھیوں کا استعمال کیا،تاہم یرغمالی ڈرامہ جاری ہے۔حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ان قیدیوں نے کونسے جرائم کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :