برازیل، ساؤ پالو میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرین کیخلاف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال ،چارافراد گرفتار

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:17

ساؤپالو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ساؤ پالو کے ہنگاموں پر قابو پانے والی پولیس نے گزشتہ روز پبلک ٹرانسپورٹ کے اضافے کے خلاف احتجاج کرنیوالے ہزاروں مظاہرین کو منتشر کر نے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔جریدہ او ایسٹاڈو ڈی ساؤپالو کی اطلاع کے مطابق ایک مقامی رپورٹر ٹانگ میں ربڑ کی گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا ، یہ کرایوں میں اضافے کے خلاف تازہ ترین احتجاج تھا۔

چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے کا اہتمام ”پاسی لیوری“(مفت کرایہ تحریک) نے کیاتھا ، یہ وہی تنظیم ہے جس کا ان احتجاجی مظاہروں کے پیچھے ہاتھ تھا جس نے 2013ء میں فٹ بال فیڈریشن کپ کو گہنا دیا تھا اور ایک ایسی ملک گیر تحریک اختیار کرگیا جس نے برازیل کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ 15ہزار عوام ، جن میں زیادہ تر طلباء شامل تھے ،زیریں ساؤ پالو تک گزشتہ مارچ میں حصہ لیا ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی تعداد صرف 1200تھی ۔

پولیس نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ انہیں اشک آور گیس اور ربڑ کی گولیاں چلانے پر مجبور ہونا پڑا جب کئی مظاہرین نے ان پر دیسی ساختہ بم پھینکے ۔ریلی کے اختتام پر گڑ بڑ کے دوران کم ازکم ایک بینک کو تہس نہس کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :