پنجگور میں محکمہ مونسپل کمیٹی کی کمزوری کی وجہ سے بازار میں کتوں کی بہتات

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:20

پنجگور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں محکمہ مونسپل کمیٹی کی کمزوری کی وجہ سے بازار میں کتوں کی بہتات ہے بازار کے اردگرد میں پالتو کتوں کی وجہ سے بازار آنے جانے والے شریف شہری اور بچے شدید خوف زدہ ہیں عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ انہی پالتو کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے کئی بچے عام شہری شدید زخمی بھی ہوئے ہیں پنجگور کے جیسے پسماندہ علاقے میں زخمی شہریوں کے علاج کیلئے کوئی انجکشن تک نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ کو کتوں کے تلف کرنے اور بازار کے مختلف فنڈز ،صفائی اور بارشوں کے سیزن میں دکانداروں کے دکانوں کے سامنے جمع پانی کی نکاسی انہیں بازار سے صاف کرنے کے مد میں ٹریکٹر اور دیگر گاڑیوں کے لاکھوں روپے کے فنڈز ملتے ہیں لیکن پنجگور بازار میں نہ تو صفائی کا نظام ہے نہ محکمہ کتوں کے تلف کرنے میں سنجیدہ ہے انہوں نے کہا ہے گزشتہ کئی سالوں سے پنجگور میں کتوں کو تلف کرنا کا سلسلہ بند ہے پالتو کتوں کی وجہ سے نہ صرف بازار کے آنے جانے والے شہری پریشان ہیں بلکہ بازار کے قریبی قبرستان کے مردوں کے قبروں کی بے حرمتی کررہے ہیں عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ محکمہ کو اس حوالے سے کئی بارآگاہ کیا ہے لیکن سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے اعلی حکام پنجگور میں کتے مار مہم کا آغاز کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کرئے بصورت دیگر ہم ادارے کی کتے مار مہم اور صفائی کے مد میں ملنے والی فنڈز کے خردبرد کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔