بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکل میں راشٹریہ سیوک سنگھ و دیگر ہندو انتہاء پسند تنظیمیں بھارت پر حکومت کر رہی ہیں، سید صلاح الدین

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ راشٹریہ سیوک سنگھ ، شیو سینااور ویشوا ہندو پریشدجیسی ہندو انتہا پسند تنظیمیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نام پر بھارت پر حکومت کر رہی ہیں، مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے جارحانہ عزائم نے بھارتی جمہوریت کے چہرے سے نقاب پوری طرح سے اتار دیا ہے۔

مظفر آباد میں متحدہ جہاد کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا سید صلاح الدین نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اقلیتوں کے خلاف جارحانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم اسکی نام نہاد جمہوریت پر بدنما دھبہ ہے ۔ سیدصلاح الدین نے کہاکہ بھارت نے 1947سے اب تک چھ لاکھ کے قریب کشمیریوں کواپنا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں قتل ، ہزاروں کشمیری عفت مآ ب خواتین کی بے حرمتی اوردس ہزار سے زائد افراد کو لاپتہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پر بھارت نے غیر قانونی اور فوجی طاقت کے بل پر قبضہ کر رکھا ہے لہذا وہ مقبوضہ علاقے میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق نہیں رکھتا۔سیدصلاح الدین نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ 26جنوری کے روز ہمہ گیر ہڑتال کرکے عالمی برادری پر واضح کریں کہ انہیں بھارت کا جابرانہ قبضہ تسلیم نہیں اور آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :