افغانستان ‘ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ‘ 21شدت پسند مارے گئے ‘ پانچ فوجی بھی ہلاک

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:27

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مزید 21شدت پسنداور پانچ فوجی مارے گئے ‘جلال آباد میں بم دھماکے میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے افغان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ننگرہار، بغلان، قندوز، قندہار، ارزگان، لوگر، غزنی اور خوست میں فوج اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 21 عسکریت پسندمارے گئے فورسز کی کارروائیوں میں 12 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں بم دھماکہ میں سرحدی پولیس کے دواہلکار وں سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے پولیس کے مطابق دھماکہ جلال آباد کے کابواڈہ میں ہوا جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارودی سرنگوں کے مختلف دھماکوں میں 5فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :