القاعدہ اور داعش کو معاونت فراہم کرنے کی سازش میں ملوث ایک خاتون کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) امریکہ کے محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ القاعدہ اور داعش کو معاونت فراہم کرنے کی سازش میں ملوث ایک خاتون کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ شانن کونلی پر گزشتہ سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔محکمہ انصاف کے مطابق شانن اور اس کے ساتھ سازش میں شریک ایک اور شخص نے دیگر لوگوں سے ملکر دہشت گرد قرار دی گئی غیر ملکی تنظیموں کی معاونت کی۔

حکام کے مطابق شانن کو یہ شخص انٹرنیٹ پر ملا اور اس نے بتایا کہ وہ داعش کا ایک سرگرم رکن ہے بعد ازاں شانن نے شام جانے کا منصوبہ بھی بنایا۔محکمہ انصاف کے مطابق شانن نے سازش کے تحت نوجوانوں کیلئے امریکی فوجی تربیت کے پروگرام میں حصہ لیا اور اسلحے کی تربیت کے علاوہ اس نے ابتدائی طبی امداد اور نرسنگ کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" کے تفتیش کار شانن سے ملے اور دہشت گرد تنظیم کی مدد اور جہاد میں معاونت کیلئے اسے بیرون ملک جانے سے باز رہنے کا کہتے رہے۔

بعد ازاں اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ وہ ڈینور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔شانن کے گھر کی تلاشی کے دوران مبینہ طور پر القاعدہ، دیگر دہشت گرد گروپوں اور جہاد سے متعلق ڈی وی ڈیز، کتابیں اور تحریری مواد ملا۔

متعلقہ عنوان :