کراچی ،سزائے موت پرعملدرآمد کے منتظر 2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:36

کراچی ،سزائے موت پرعملدرآمد کے منتظر 2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت پرعملدرآمد کے منتظر 2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مجرم عطا اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں، دونوں قیدیوں کو 3 فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔واضح رہے کہ عطا اللہ اور محمد اعظم نے 2003 میں کراچی علی رضا نامی ایک ڈاکٹر کو قتل کیا تھا جس پر انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی، دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر معطل ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :