فاٹا کے ایتھلیٹ سمیع الله الفجر ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:20

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) فاٹا کے ایتھلیٹ سمیع الله ایران میں منعقدہ الفجر ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ سمیع الله نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس سے قبل نیشنل اور پروانشنل سطح پر فاٹا کی طرف سے کئی میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ 400 میٹر اور ساٹھ میٹر میں حصہ لینگے ۔انہوں نے کہا کہ اس مقام تک پہنچنے میں ان کے کوچ اور فاٹا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مشرف خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کی بدولت آج وہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل فاٹا کے دو ایتھلیٹ الطاف خان اور فواد شاہ بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :