صدر گوگیرہ،آتشیں اسلحہ سے مسلح چار افراد نے محنت کش کی بہن کو گھر سے زبردستی اغواء کر لیا ،

پولیس نے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری ،مغویہ کی بازیابی کیلیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:34

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) آتشیں اسلحہ سے مسلح چار افراد نے محنت کش کی بہن کو گھر سے زبردستی اغواء کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق چاہ کی والا جعفر آباد کے رہائشی محنت کش عباس ولد بشیر کی بہن سو لہ شاھین بی بی اپنے گھر میں موجود تھی اس دوران اسلحہ سے مسلح ملزمان جاوید اور الطاف اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود شاھین بی بی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغوء کر لیا اور نا معلوم مقام پر لے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے عباس کی درخواست پر ملزمان خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :