باجوڑایجنسی میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا کر علاقے کو تجارتی مرکز بنائینگے،سردار مہتاب احمد خان ،

قبائلی علاقوں کے ترقی کیلئے حکومت نے ٹھوس اقدامات شروع کئے ہیں ،تاجر برادری کے تمام مسائل حل کئے جائینگے، گورنر خیبرپختونخوا

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:39

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائیں گے اور باجوڑایجنسی کو علاقائی تجارت کا مرکز بنائیں گے ۔ ان خیالات انہوں نے گورنر ہاؤس پشاو رمیں آل تاجر برادری باجوڑ کے صدر محمد سلیم خان کے قیادت میں تاجر برادری باجوڑ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں خاربازار کے صدر لعلی شاہ ، عنایت کلے بازار کے صدر حمید صوفی ، شاہ محمد ، ناوگئی بازار کے صدر مولانا خان زیب ، پھاٹک بازار کے صدر اکبر جان، راغگان بازار کے صدر فقیر گل،گل شالی خان صدر قذافی بازار اور دیگر بازاروں کے صدور شامل تھے ۔ آل تاجر برادری باجوڑ کے صدر محمد سلیم خان نے باجوڑایجنسی کے تمام بازاروں میں تاجروں کو درپیش مشکلات سے گورنر کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ کے بازاروں میں پینے کے صاف پانی کے فراہمی ، انٹرنیٹ سہولت ، پبلک واش رومز کے تعمیر،خار میں ایم سی بی ، پھاٹک اور ناوگئی میں نیشنل بینک برانچوں کا قیام عمل میں لانے سمیت باجوڑایجنسی کا پاک افغان شاہراہ کو فوری طورپر طورخم اور غلام خان بارڈر کی طرح تجارتی مقاصد کیلئے کھولاجائے۔محمد سلیم خان نے گورنر سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سمیڈا اور ایف ڈی ایم اے کے متاثرہ لوگوں کیلئے رقم دینے کا معاملہ سست روی کا شکارہے لہذا اُن کو پابند بنایاجائے کہ جلد از جلدتاجر برادری کے تصدیق سے تمام متاثرین کوریلیف دیاجائے ۔

وفد نے بھی مطالبہ کیا کہ باجوڑایجنسی میں کام کرنیوالے این جی اوز میں مقامی نوجوانوں کے بھرتی یقینی اور این جی اوز کے پراجیکٹس کا پی سی ون پولیٹیکل ایجنٹ کے منظوری سے مشروط کیاجائے کیونکہ مقامی لوگوں اور پولیٹیکل ایجنٹ کو علاقے کے مسائل کا بخوبی علم ہوتاہے ۔ انہوں نے بازاروں میں قدرتی آفات اور جلی ہوئی دوکانوں کیلئے معاوضہ بھی دینے کا مطالبہ کیا ۔ گورنر خیبر پختونخواہ سردارمہتاب احمد خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے ترقی کیلئے حکومت نے ٹھوس اقدامات شروع کی ہیں اور انشاء اللہ باجوڑایجنسی کو علاقائی تجارت کا مرکز بناکر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے ۔انہوں نے تاجر برادری کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائیں ۔

متعلقہ عنوان :