وزیراعلیٰ شہباز شریف کا سابق رکن صوبائی اسمبلی اسد اشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسد اشرف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔