کار کی قیمت کی ادائیگی مگر اتنے انوکھے انداز میں

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:47

کار کی قیمت کی  ادائیگی مگر  اتنے انوکھے انداز میں

ہیبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری۔2015ء) زیادہ تر سیلز مینوں کو جب یہ بتایا جائے کہ اُن کو ادائیگی نقد رقم کی صورت میں کی جائے گی تو اُن کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہتا مگر چین کے صوبہ ہیبئی(Hebei) کے شہر شیجیاژوانگ (Shijiazhuang)میں ایک خریدار نے نقد ادائیگی کر کے شوروم کے عملے کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے۔

(جاری ہے)

کارکے خریدار نے سیلز سٹاف کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ کار کی ادائیگی چھوٹی رقم میں کرے گا، جس پر سیلز سٹاف سمجھا کہ انہیں کار کی قیمت چھوٹے اور پرانے نوٹوں کی شکل میں ادا کی جائے گی۔

یہ بات تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی کہ انہیں سکوں کے بنڈل تھما دئیے جائیں گے جسے گننے میں اُن کا آدھا دن خرچ ہوجائے گا۔خریدار نے یہ تو بتایا ہے کہ اس نے یہ سکے اپنے کاروبار سے جمع کیے ہیں مگر کاروبار کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔ادائیگی کےلیے 0.1 یوان، 0.5 یوان اور 1 یوان کے سکے استعمال کیے گئے۔ 20 ہزار یوان کے سکوں کا وزن 150 کلو گرام تھا۔شوروم کے عملے کو امید ہے کہ خریدار باقی رقم ادا کرتے ہوئے ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کرے گا۔