پنجاب بھر کی143 تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹر ز قائم،

مالکان اراضی کو 30 منٹ سے 1 گھنٹہ کے اندر تصدیق انتقال اراضی کی سہولت میسر ہوگی

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پنجاب بھر کی 143 تحصیلوں میں ”تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹر ز قائم“ کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ مذکورہ سنٹرز کے قیام کے بعد مالکان اراضی کو 30 منٹ سے 1 گھنٹہ کے اندر تصدیق انتقال اراضی کی سہولت میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 36 اضلاع میں سے 20 اضلاع میں کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی 16 اضلاع میں کمپیوٹرائزیشن کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :