حسن ابدال میں بجلی اورگیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:08

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) حسن ابدال میں بجلی اورگیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیاشدیدسردموسم اوربارشوں کے ستائے عوام گھروں میں بھی بے چین اورمسائل کاشکار،صبح اورشام کے اوقات میں بجلی اورگیس نہ ہونامعمول بن گیاخواتین کوکھانا پکانے میں بے پناہ مشکلات کاسامناجبکہ مردوں کودفاتراوربچو ں کوسکول اور کالج جانے میں تکالیف سے گزرناپڑرہا ہے اس کے علاوہ بجلی کی کئی کئی گھنٹے غیراعلانیہ فورس لوڈشیڈنگ نے تاجربرادری کی کاروباری سرگرمیوں کومکمل طورپرماندکرکے رکھ دیاہے جس کے باعث بازاروں میں گاہکوں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابرہوگئی ہے اسی طرح مساجدمیں نمازوں کے اوقات خصوصاٌ فجر اورعشاء کی باجماعت نمازکے وقت بجلی کانہ ہوناروزکامعمول بن چکاہے جس کی وجہ سے نمازیوں کونمازکی ادائیگی میں تکلیف اورمشکلات سے دوچارہوناپڑتاہے جبکہ صبح اورشام کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے سردموسم میں شہریوں کی پریشانی میں مزیداضافہ کر دیاہے جہاں خواتین خانہ کوکھاناپکانے میں مشکل پیش آرہی ہیں وہاں بچوں اوربزرگوں کوسردی سے محفوظ رکھنے کی تمام کوششیں بھی بے سودثابت ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :