ڈیرہ پولیس کی ہوٹلوں‘مکانات اورمدارس کی چیکنگ‘دوافغان باشندے 42مشکوک افرادگرفتار‘بھاری اسلحہ برآ مد

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:10

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پرڈیرہ پولیس کی ہوٹلوں‘مکانات اورمدارس کی چیکنگ‘دوافغان باشندے گرفتار‘42مشکوک افرادگرفتار‘بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پرڈیرہ پولیس نے 115مکانات کی چیکنگ کی۔نوہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران وی راسس سسٹم نہ ہونے پرسات افرادکیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تیرہ مقامات پراچانک چیکنگ کے دوران 42مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان سے دوشارٹ گن اورگیارہ کارتوس بھی برآمدکئے گئے۔چودھوان پولیس نے مختلف مقامات پرکارروائی کے دوران قانونی دستاویزات پیش نہ کرسکنے پردوافغان باشندوں کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے 108تعلیمی اداروں کوسیکورٹی کی بناء پرچیک کیا۔تیس دینی مدارس کوبھی چیک کیا۔پولیس نے دہشتگردی اورفرقہ واریت کے سابقہ مقدمات میں ملوث شیڈول فورکے بارہ افرادکوچیک کرکے ان میں سے دوافرادسے تازہ ضمانت نامے بھی حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :