اسلامی جمعیت طلبہ گومل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقا د

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:10

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اسلامی جمعیت طلبہ گومل یونیورسٹی کے زیر اہتمام گومل یونیورسٹی میں تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ فرانسیسی سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے اور فرانسیسی سفارت خانے کو بند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے گومل یونیورسٹی میں تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی سے اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ کے ناظم سلام اللہ، گومل یونیورسٹی کے ناظم ضیاء الرحمن اور جنرل سیکرٹری گلبدین حکمت یار نے خطاب کیا۔ مقریرین نے خطاب میں کہا کہ ہم اس انتہاء پسند واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اسلامی ممالک و حکومت پاکستان کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کفار مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے ، امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اور اسلام کو دہشت گرد مذہب کہنے والے دہشت گردوں کے سردار ہیں جب تک اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے اس وقت تک دنیا میں امن نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر نبی پر درود پاک بھیجا گیا اور نبی کی زندگی کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :