ڈیرہ غازی خان، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ایپکا 27جنوری کو پنجاب بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹر زپر احتجاجی جلسے جلوس کر ے گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:10

ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ایپکاء 27جنوری کو پنجاب بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹر زپر احتجاجی جلسے جلوس کر ے گی رسول پاک کی شان میں گستاخی پر فرانس کی حکومت سے سفارتی تعلقات توڑے جا ئیں ایپکاء مطالبات منوانے کے لئے پانچ مارچ کو لاہور اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا ہو گا ان خیالا ت کا اظہار ایپکاء کے صوبائی میڈیا ایڈوائزر مقصو د احمد جلبانی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے بتایا ایپکا پنجاب کے زیر اہتمام 27جنوری کو ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر دن 11بجے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کر تے ہیں فرانس حکومت سے سفارتی تعلقات توڑنے کا مطالبہ کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ایپکاء کے مرکزی جنرل سیکرٹری نذر حسین کورائی ،صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد لاہور میں احتجاج کی قیادت کریں گے جبکہ ایپکاء مطالبات منوانے کے لئے 24فروری کو لاہور وزیر اعلیٰ ہاؤس اور پانچ مارچ کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :