عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء کا چہلم آج مرکزی بازار سواڑی کے ایک ہوٹل میں ہوگا

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:21

بونیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء کا چہلم آج اتوار کے روز مرکزی بازار سواڑی کے ایک ہوٹل میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس میں عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنان صوبائی و مرکزی عہدیدار اور عوامی ورکرز پارٹی کے ذیلی تنظیم پراگریسیو سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان کے علاوہ مرکزی چئیرمین فانوس گجر شرکت کریں گے۔شہدائے آرمی پبلک سکول کا چہلم منایا جائے گا۔ ان کیلئے قرآن خوانی بھی ہوگی۔اس کے ساتھ شہداء کے حق میں ریلی بھی نکالی جائے گی۔