پختونخوا سمیت پورے خطے میں امن چاہتے ہیں، حاجی رحمن اللہ خان

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:23

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی کے صدر حاجی رحمن اللہ خان نے کہا ہے کہ دُنیا میں پختون امن پسند قوم ہیں ہم سب پختونخوا سمیت پورے خطے میں امن چاہتے ہیں اور اس مقصد کے حصو ل کے لئے صرف اے این پی ہی کے چھ سو سے زائد کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا وہ موضع کوٹھا میں مقامی صدر اسیم خان کی صدارت میں ایک بڑی شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے سرکردہ کارکنوں محمد نعیم خان، اسیم خان، شیراز خان، محمد فہیم، محمد سہیل خان، فیض اللہ خان، گل الرحمن، عنایت ، سیار شاہ ، بابو ، محمد روید، لیاقت علی، زر نیاز ، گل باز ، مختیار ، گل زادہ، امجد علی ، سبیل شاہ وغیرہ نے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کاا علان کیا۔

(جاری ہے)

اجتماع سے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلام خان اور ضلعی صدر حاجی رحمن اللہ خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام پختون عوام کو متحد ہو کر پختون قومی وحدت میں شامل ہونا چاہئے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہر پختون باچا خان بابا کے فلسفہ عدم تشدد کے راہ پر چل کر امن ، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہر فرد تک پہنچادیں۔ حاجی رحمن اللہ نے کہا کہ ملک اس وقت حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پٹرول، بجلی ، گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ و دیگر بحرانوں کا شکار ہے صوبے میں اتحادی حکومت امن قائم کر نے کی بجائے اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے