بااثر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے مغویہ بیوی کو بازیاب کرواکر انصاف فراہم کیا جائے، محنت کش مرتضیٰ کمال کی فریاد

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:23

چشتیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) چشتیاں کے نواحی گاؤں 15گجیانی کے رہائشی محنت کش مرتضیٰ کمال نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ،آئی جی پنجاب اور آر پی او بہاولپور سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ بااثر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے مغویہ بیوی کو بازیاب کرواکر انصاف فراہم کیا جائے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ ملزمان محمدسلطان،محمدطارق کا میرے گھر آنا جانا تھا ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے میری بیوی نسیم بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلئے ۔میری بیوی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان محمد سلمان اور محمدطارق وغیرہ نے میری بیوی کو اغواء کرلیا اور جاتے ہوئے میرے گھر سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقد ی بھی اٹھا کر لے گئے ۔ جو میری بیوی نسیم بی بی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ معززین کے ہمراہ ملزمان نے میری بیوی اور گھر سے اٹھائی ہوئی رقم واپسی کا وعدہ کیا لیکن بعد میں مکر گئے ۔ اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ متاثرہ شخص نے متذکرہ حکام سے مطالبہ کیا کہ میری بیوی کو بازیاب کرواکر فوری انصاف فراہم کیا جائے ۔