کراچی ، انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے، 3 فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دیجائے گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو بلیک وارنٹ جاری کردیئے دونوں کو 3 فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دیدی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سکھر جیل میں قید دو دہشت گردوں کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں ،دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان تنظیم سے ہے۔

دونوں دہشت گردوں کو جن کے نام محمد اعظم اور عطا اللہ بتائے جاتے ہیں کو تین فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دی جائے گی ان دونوں دہشت گردوں نے 2003 ء میں ڈاکٹر علی رض پیرانی کو قتل کیا تھا اور انہیں سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ان دونوں دہشت گردوں کو موت 3 فروری 2015 ء کو پھانسی دے کر یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :