مونٹی کارلو ریس : فرانس کے سبسچین اوگیر سب سے آگے ،

ہالینڈ کے جیری میٹی لٹوالا ایک منٹ اور 45 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر ،ناروے کے اینڈریاس میکلسن تیسرے نمبر پر رہے

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:06

مونٹی کارلو( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء )مونٹی کارلو ریس کے دوسرے مرحلے میں فرانس کے سبسچین اوگیر اوور آل لیڈ میں سب سے آگے ہیں۔مونٹی کارلو ریس کے دوسرے مرحلے میں شرکائنے لا سیل این بیماونٹ سے سینٹ جولین کے خوبصورت مناظر میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوششیں کیں۔

(جاری ہے)

ساتویں اسٹیج میں فرانسیی ڈرائیور سبسچین لوئب کار کو حادثہ ہوا،جس کی وجہ سے انکے نہ صرف چھ منٹ ضائع ہوئے بلکہ وہ ریس میں سب سے پیچھے رہ گئے۔ہم وطن ڈرائیور سبسچین اوگیر اوور آل لیڈ میں سب سے آگے نکل گئے۔ہالینڈ کے جیری میٹی لٹوالا ایک منٹ اور 45 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ناروے کے اینڈریاس میکلسن تیسرے نمبر پر ہیں۔