فیصل آباد،تھانہ گلبرگ پولیس نے کرسچن ٹاؤن میں چھاپہ مار کر چارمنشیات فروشوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) تھانہ گلبرگ پولیس نے کرسچن ٹاؤن میں چھاپہ مار کر چارمنشیات فروشوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عاصم رشید مہیس نے انچارج انویسٹی گیشن منصور صادق اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر لیاقت علی کے ہمراہ کرسچین ٹاؤن میں چھاپہ مار کر منشیات فروش شکیل عرف پپو گاہلڑ ، عمران یوسف عرف بابر ولد قیمتی مسیح اور 2بھائیوں روکی مسیح اور گلفام مسیح عرف وکی ولد اویوب مسیح کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضہ سے 5کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام ہیروئن قبضہ میں لے کر ملزموں کیخلاف چار مقدمات درج کر لئے ہیں ، مقدمہ نمبری53/15مقدمہ نمبر54/15مقدمہ نمبری55/15اور مقدمہ نمبری56/15بجرم9Cکے چاروں ملزموں کو حوالات منتقل کر کے ان کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں سے دوران تفتیش مزید منشیات فروشی کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی کی توقع ہے ۔