آفیسرزکالونی میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا ،

ایک شہر ی کو مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) آفیسرزکالونی میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا جبکہ ایک شہر ی کو مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کی تلا ش شرع کردی ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ آفیسرز کالونی نمبردو میں موٹرسائیکلوں پر سوار چارمسلح ڈاکو عمران کی دکان میں اسلحہ کے زورپر داخل ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی، دو عدد لیب ٹاپ، چار عدد موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی لیکن ڈاکوؤں کاسراغ نہ لگاسکی جبکہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ جھال چوک حبیب بنک کے قریب ڈاکوؤں نے 45سالہ فیض ولد اللہ دتہ کو مزاحمت کر نے پر بندوق کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا، چک نمبر1258میں 10مسلح ڈاکو مبشر کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 2لاکھ روپے نقدی ، 10تولے طلائی زیورات ، و موبائل فونز چھین کر لے گئے ،

متعلقہ عنوان :