غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ضروری ہے ،ساجد نصیر خاں
ہفتہ 24 جنوری 2015 20:09
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (پی وی ٹی سی )کے منیجنگ ڈائریکٹر ساجد نصیر خاں نے کہا ہے کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے پی وی ٹی سی نجی شعبہ کے اشتراک سے مقامی صنعتوں کی ضرورت کے مطابق نئے کورس شروع کرے گی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران صدر چیمبر انجینئر رضوان اشرف سے ملاقات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی ضرورتوں کے مطابق نئی افرادی قوت کی تیاری چیلنج ہے تاکہ ہنر مند افرادی قوت کو فوری طور پر نہ صرف متعلقہ صنعتوں میں کھپایا جا سکے بلکہ اس کے نتیجہ میں ان صنعتوں کی پیداوار اور کوالٹی میں بھی بہتری لائی جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے پی وی ٹی سی کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ 5 سالوں کے دوران ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس سے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کا ڈیٹا تیار کریں تا کہ اس کی روشنی میں چیمبر سے موٴثر فیڈ بیک ، مشورے، تجاویز اور سفارشات لی جا سکیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ نئے کورس صرف ان شعبوں میں ہی شروع کئے جائیں جو پائیدار ہوں اور انہیں ایک یا دو بیج نکلنے کے بعد بند نہ کرنا پڑے۔ صدر چیمبر انجینئر رضوان اشرف نے کہا کہ پاکستان کا اصل سرمایہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد 50 فیصد ہے جن کو 6 ماہ سے ایک سال کے کورس کروا کر باعزت روزگار کمانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول میں حائل دشواریوں کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں مقامی صنعتوں کی ضرورتوں کے مطابق نئے کورس فوری شروع کئے جانے چاہیئں ۔ مزید برآں ان کے سلیبس میں بھی عصری تقاضوں کے مطابق تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ وی ٹی آئی اور ٹیوٹا جیسے اداروں کی موجودگی کے باوجود صنعتوں کو اپنی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت نہیں مل رہی اور یہ بات توجہ طلب ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ڈرائیوروں ، سیکورٹی گارڈز اور اسی قسم کے دیگر کئی شعبوں کی بھی نشاندہی کی جن میں ہنر مند افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بیرون ملک مقیم پاکستانی 14 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیج رہے ہیں۔ ہم اپنی افرادی قوت کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ان ترسیلات کو بآسانی دوگنا کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ روائتی تعلیم کی بجائے ہمیں ووکیشنل تربیت پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔ انہوں نے پی وی ٹی سی کے چیئرمین کی طرف سے نئے ٹریڈز اور موجودہ ٹریڈز کے نصاب میں تبدیلی کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ فیصل آباد چیمبر اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کرے گا۔ اس موقع پر چیمبر کے سابق صدر مزمل سلطان، سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا کے علاوہ پی وی ٹی سی کے ایریا منیجر ملک محمد رفیق اوردیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.