یوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پیداواری منصوبہ دھان برائے سال 2015-16کی منظوری دیدی گئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پیداواری منصوبہ دھان برائے سال 2015-16کی منظوری دیدی گئی ،چاول کے پوڈر سے اعلی کوالٹی کا تیل نکالا جا رہا ہے ۔ چاول کے تیل میں وٹامن بھی پایا جاتا ہے جو دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے بہت مفید ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اختر ، ڈائریکٹر رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے تبایا کہ پاکستان دھان پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے اور ملکی مجموعی پیداوار کا70فیصد حصہ پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔گزشتہ سال پنجاب میں بت 32لاکھ 6ہزار ایکڑ رقبہ پر باسمتی دھان اور 12لاکھ سے زائد ایکڑ رقبہ پر دھان کی اری اقسام کی کاشت سے 3.54ملین ٹن چاول کی پیداوار حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

مسعود قادر وقار ڈائریکٹر اڈیپٹو ریسرچ پنجاب نے اس اجلاس کی صدارت کی۔

اس اجلاس میں محمد ذوالفقار ڈائریکٹر ایگریکلچر کراپ رپورٹنگ پنجاب، ڈاکٹر ندیم اکبر، اسسٹنٹ پروفیسر اگرانومی ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، شیر باز خان پرنسپل سائنٹیفک آفیسر، پی اے آر سی فیصل آباد، ڈاکٹر محمد یوسف پرنسپل سائنٹیفک آفیسر، این اے آر سی اسلام آباد، ڈاکٹر محمد ارشد پرنسپل سائنٹیفک آفیسرنیاب فیصل آباد، ڈاکٹر اشفاق انجم اسسٹنٹ سائل کیمسٹ، ایس ایس آر آئی پنڈی بھٹیاں، محمد خورشید انور ساہی ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ،ڈاکٹر عابد نیاز سائل فرٹیلیٹی آفیسرایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد، آصف علی ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد،چوہدری شبیر افضل وڑائچ، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع فیصل آباد اور منیر احمد چوہان ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن فیصل آباد سمیت زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد اختر نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ سال دھان کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ اور بہتر موسمی حالات کی وجہ سے ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب امسال کاشتکاروں کے پیداواری اخراجات اور پانی کی بچت کی خاطر دھان کی مشینی اور پٹڑیوں پر کاشت کو متعارف کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :