فیصل آباد،کالج جانیوالا فرسٹ ایئر کا طالب علم رکشہ سے گراور پیچھے سے آنے والاآئل ٹینکر اوپر سے گزر گیا طالب علم موقع پر ہی جاں بحق

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:11

فیصل آباد،کالج جانیوالا فرسٹ ایئر کا طالب علم رکشہ سے گراور پیچھے سے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کالج جانیوالا فرسٹ ایئر کا طالب علم رکشہ سے گراور پیچھے سے آنے والاآئل ٹینکر اوپر سے گزر گیا طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے کالج اور گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ رکشہ اور آئل ٹینکر ڈرائیورز موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک نمبر 407گ ب کا رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان ذیشان ہاشمی آج صبح رکشہ پر سوار ہوکر پاکستان کمرشل کالج تاندلیانوالہ جارہا تھا کہ تیز رفتار اور بے قابو رکشہ کو محلہ حسین آباد ریلوے پھاٹک کے قریب زوردار جمپ لگا جس سے رکشہ کے پیچھے بیٹھا طالب علم ذیشان ہاشمی سڑک پر جاگرا اسی عالم میں پیچھے سے آنیوالا تیز رفتار آئل ٹینکر اسے کچلتے ہوئے گزرگیاجس سے ذیشان موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کا مرتکب رکشہ ڈرائیور اور آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔

مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش تحویل میں لے لی اور دونوں گاڑیاں قبضہ میں لے کر ڈرائیورز کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :