فیصل آباد ، بسم اللہ ٹاؤن میں 10 سے زائد مسلح ڈاکو ایک مسجد کے خزانچی کے گھر میں داخل ہو کر اس سے نقدی اور دیگر سامان لوٹنے کے علاوہ مسجد کا کیش والا غلہ جس میں چالیس ہزار سے زائد رقم موجود تھی لوٹ لی

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:11

فیصل آباد ، بسم اللہ ٹاؤن میں 10 سے زائد مسلح ڈاکو ایک مسجد کے خزانچی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) فیصل آباد کے نواحی علاقہ بسم اللہ ٹاؤن میں 10 سے زائد مسلح ڈاکو ایک مسجد کے خزانچی کے گھر میں داخل ہو کر اس سے نقدی اور دیگر سامان لوٹنے کے علاوہ مسجد کا کیش والا غلہ جس میں چالیس ہزار سے زائد رقم موجود تھی لوٹ لی ہے۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر مسجد کے خزانچی حاجی غوش علی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہ عمل قابل ذکر ہے چند روز قبل بھی 15 کے قریب ڈاکو جو کہ پولیس کی وردی میں ملبوس تھے چک جھمرہ شہر سے کروڑوں روپے کا سونا‘ نقدی اور دیگر سامان ناکہ لگا کر لوٹ کر فرار ہو گئے تھے اسی طرح پولیس وردی میں ملبوس 10 ڈاکوؤں نے ستارہ کیمیکل کے سپننگ یونٹ کے مالک اور آل پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر میاں محمد ادریس کی فیکٹری سے 80 لاکھ روپیہ جو کہ ملازمین کی تنخواہوں کے لئے رکھاگیا تھا سیکیورٹی سٹاف کو یرغمال بنا کر لوٹ کر لے گئے فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان وارداتوں کی روک تھام کے تدارک کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :