فیصل آباد، نواحی علاقہ میں آٹھ مسلح ڈاکو مختلف گھروں میں داخل ہو لاکھوں روپے نقدی‘ زیورات‘ موبائل اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) فیصل آباد کے نواحی علاقہ میں آٹھ مسلح ڈاکو پولیس وردیوں میں ملبوس تھے‘ مختلف گھروں میں داخل ہو لاکھوں روپے نقدی‘ زیورات‘ موبائل اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے‘ مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر ایک شخص سلیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق چک نمبر 258 ر ب میں الاصبح آٹھ مسلح پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو ایک شخص محمد امین ولد محمد حنیف کے گھر میں گھس کر 2 لاکھ روپے کے زیورات‘ موبائل فون اور 20 ہزار روپے نقدی جبکہ محمد سلم ولد برکت علی کے گھر سے 2 لاکھ روپے نقد‘ 5 لاکھ کے زیورات‘ تین عدد موبائل فون چھین کر گھر پر موجود سلیم کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اسی ڈاکوؤں کے گروہ نے راہ چلے مختلف شہریوں امجدعلی ‘ اکبر اور منصور وغیرہ ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس تاحال کسی ڈاکو کو بھی گرفتار نہیں کر سکی

متعلقہ عنوان :