مس یونیورس کون ہوگی؟ فیصلہ آج ہو گا ، مقابلے میں اٹھاسی ممالک کی حسینائیں شامل ہیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:13

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) کائنات کا حسن امریکا میں سمٹ آیا، مس یونیورس کے انتخاب کیلئے مقابلہ آج اتوار کو ہوگا، حسیناوٴں کا فلوریڈا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔مس یونیورس کا تاج کس کے سرسجے گا، اس مقابلے میں اٹھاسی ممالک کی حسینائیں شامل ہیں ،ساری حسیناوٴں کو شدت سے اتوار کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

حسیناوٴں کے فلوریڈا کے شہر ڈورل میں پہنچنے پر رنگوں سے بھرے ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ، دنیا بھر کی حسیناوٴں کی جھلک عوام کو دکھائی گئی، جو اسٹیج بنی گاڑی پر سوار تھیں اور ہاتھ ہلا ہلا کر خوشی کا اظہار کررہی تھیں۔

سب نے ایک سے بڑھ کر ایک ملبوسات زیب تن کررکھے ہیں تاہم اس بات کا فیصلہ آج ہو گا کہ کہ کس خوش نصیب دوشیزہ کے سر پر مس یونیورس کا جگمگاتا تاج سجے گا۔