نیب) نے امیر حیدر ہوتی کی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات بارے درخواست گزار سے کرپشن کے ثبوت اور بیان حلفی لے لیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:13

نیب) نے امیر حیدر ہوتی کی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات بارے ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخواہ کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات بارے درخواست گزار سے کرپشن کے ثبوت اور بیان حلفی لے لیا ہے ۔ ایک شہری نے امیر حیدر ہوتی پر اربوں روپے کرپشن کے الزامات عائد کئے ہیں اور تحقیقات کا نیب سے مطالبہ کیا ہے۔

نیب ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء کو بتایا کہ امیر حیدر ہوتی کیخلاف کرپشن کی درخواست تو موصول ہوئی ہے اور درخواست پر مزید کارروائی کے لیے درخواست گزار سے کرپشن ثبوت اور بیان حلفیہ مانگا گیا ہے ۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ باقاعدہ تحقیقات بیان حلفی اور ثبوت ملنے کے بعد شروع ہونگی ۔ نیب آرڈیننس مجریہ 1999ء کے تحت درخواست گزار کو بیان حلفی دینا ضروری ہوتا ہے تاکہ بعد میں درخواست گزار مکر نہ سکے ۔

(جاری ہے)

امیر حیدر ہوتی پر بطور وزیراعلیٰ کے پی کے کے اربوں کی کرپشن کرنے کے الزامات ہیں ان پر الزامات ہیں کہ انہوں نے آمدنی سے زائد اربوں کے اثاثے بنائے ہیں اور کرپشن دولت سے متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کررکھا ہے امیر حیدر ہوتی آج کل قومی اسمبلی کے ممبر ہیں ان کے والد اعظم خان ہوتی پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اس حوالے سے امیر حیدر ہوتی سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ” تیل دیکھو اور تیل کی دھار دیکھو “

متعلقہ عنوان :