لیاری کی مختلف انجمنوں نے ”شان مصطفی ملین مارچ “ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی،

جماعت اسلامی زونز لیاری ، اولڈ سٹی اوراخترکالونی کے تحت نبی مہربان ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلیاں

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی زونز لیاری ، اولڈ سٹی اوراخترکالونی کے تحت نبی مہربان ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا کرھے تھے جن پر محمد ﷺ سے محبت کے اظہار اور عقیدت کے نعرے درج تھے ۔شرکاء نے مغربی اور یورپی ممالک کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔جماعت اسلامی کے تحت ریلی ضلعی نائب امیرسید عبد الرشید کی قیادت میں بہار کالونی سے شروع ہو کرنوالین ، چاکیواڑہ ، سنگولین ، افشانی گلی سے ہوتی ہوئی شاہ بھٹائی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ۔

اس موقع پر بلوچ انجمن ، کچھی کمہارواڑہ جماعت ،انجمن ینگ بلوچستان مسلم ، شمس آباد مسلم سوسائٹی سمیت مختلف انجمنوں اور برادریوں نے ”شان مصطفی ملین مارچ “ میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اختر کالونی میں ریلی کی قیادت ضلعی نائب امیر ظہور احمد جدون ، عنایت اللی اور غیاث عباسی جبکہ اولڈ سٹی میں ریلی کی قیادت امیر زون سید طاہر اکبر، فتح محمداور فضل الرحمن نے کی۔

جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے نائب امیر سید عبد الرشید نے ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل لیاری ”شان مصطفی ملین مارچ “ میں شریک ہوں کراپنے نبی ﷺسے محبت اور عقیدت کا اظہارکریں گے اور لیاری کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلی کی صورت میں ملین مارچ میں شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دو ارب مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر اپنے بنی کی شان میں گستاخی کسی بھی طور برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک توہین آمیز خاکوں کو آزادی اظہار رائے کا نام دیتے ہیں ہم ایسی آزادی اظہار رائے کو نہیں مانتے جو ہماری پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو۔گستاخانہ خاکے شایع کر کے ہمارے ایمان کا امتحان لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام 25جنوری کو شان مصطفی ملین مارچ میں شرکت کر کے عشق ِ مصطفی کا ثبوت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :