پنجگور ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کی اسامیاں خالی ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کاسامنا

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:34

پنجگور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) پنجگور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں میڈیکل آفیسرز کی ایک درجن سے زائد آسامیاں خالی اسپتال کا نظام متاثر عوام مشکلات کا شکارتفصیلات کے مطابق پنجگورکی پانچ لاکھ کی آبادی کا طبی ضروریات پورا کرنیوالی ڈی ایچ کیو اسپتال جہاں روزانہ ایک ہزارسے زائد لوگ دوردراز سے رخ کرتے ہیں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں اس وقت میڈیکل آفیسرز کی 12اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی 7کے قریب آسامیاں خالی ہیں اور اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی کم وبیش یہی صورت حال ہے اسپتال میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد میں آسامیاں خالی ہونے سے نہ صرف اسپتال کا نظام متاثر ہے بلکہ عوام کو بھی شدید مشکلات اور مصائب سے گزرنا پڑرہا ہے اسپتال زرائع کے مطابق موجودہ دستیاب آسٹاف بلاشبہ محنتی ہے اور صوبائی وزیر صحت کی جانب سے اسپتال میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں مگر اتنی بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کی کمی بھی ایک قابل توجہ مسلہ ہے جسے حل کیئے بغیر مسائل سے نجات ناممکن ہے اور دوسری جانب پنجگور میں اس وقت گردوں کی بیماری عام ہے اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈائی لیسس کرانے کیلئے کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے اہلیاں پنجگور نے صوبائی وزیرصحت میررحمت صالح کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے اپیل کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹروں کی آسامیاں پر کرائیں تاکہ عوام کو مذید سہولیات میسر آسکیں