ژوب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:41

ژوب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ژوب بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے کیسکو کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج کرنے والوں نے گرڈاسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا تاہم پرامن رہے تفصیلات کے مطابق ژوب میں بالخصوص کلی اپوزئی میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کونسلر نذر خان مندوخیل کی قیادت میں درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کا گھیراو کیا اس موقع پر مظاہرین نے کیسکو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور گرڈ اسٹیشن کاکنٹرول سنبھال لیا تاہم مظاہرین پر امن رہے اور گرڈاسٹیشن کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا مظاہرین نے کہا کہ اپوزئی فیڈر کوسٹی فیڈر کے ساتھ منسلک کیا جائے اس وقت کلی اپوزئی کے صارفین کو یومیہ صرف آدھا گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے اطلاع ملنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاج محمد حریفال اور ایکسئین محمد ہاشم جوگیزئی تحصیلدار سید محمد مندوخیل ایس ایچ او سخاوت حسین ایس ڈی او کیسکو شیر جان بلوچ اور دیگر نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور کلی اپوزئی کے مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی متاثرہ ٹاوروں کی مرمت ہونے تک کلی اپوزئی کو یومیہ دو گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی جبکہ بجلی کی متاثرہ ٹاوروں کی مرمت کے بعد کلی اپوزئی کو شہرکو فراہم کی جانے والی بجلی دورانیئے کی بجلی فراہم کی جائیگی جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :