گڈزٹرینوں کوچلانے اورعوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے تاجربرادری اوربزنس کمیونٹی کوریلوے انتظامیہ کے ساتھ ملکرکام کرناہوگا،ویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ فیض محمدبگٹی کا چیمبر کے عہدیداروں و ممبران سے خطاب

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ فیض محمدبگٹی نے کہاہے کہ گڈزٹرینوں کوچلانے اورعوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے تاجربرادری اوربزنس کمیونٹی کوریلوے انتظامیہ کے ساتھ ملکرکام کرناہوگاتاکہ بلوچستان کے تاجروں کوتجارت کے فروغ کیلئے بہترسہولیات فراہم کی جاسکیں ان خیالات کااظہارانہوں نے چیمبرآف سمال ٹریڈراینڈسمال انڈسٹری میں چیمبرکے عہدیداروں اورممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسرجنیداسلم ،چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کے صدرحاجی جمعہ خان،ملک ندیم احمدکاسی،نسیم الرحمن ملاخیل،حاجی نعمت اللہ نورزئی،قاری عبیداللہ،محمدنعیم رمضان،حاجی عبداللہ نورزئی،حاجی نورمحمدصراف ،ملک اشرف کاسی،محمدندیم ،شیخ محمدصابر،عبدالحئی آغاسمیت دیگربھی موجود تھے ڈی ایس ریلوے فیض محمدبگٹی نے کہاکہ ماضی کی غلط پالیسیوں اورحالات کی وجہ سے ریلوے کومختلف مسائل کاسامناکرناپڑاموجودہ حکومت کے برسراقتدارآنے کے بعد وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی کاوشوں اورمحکمہ کے قابل اورایماندارآفیسروں اورعملے کی صلاحیتوں اورمحنت سے ایک بارپھرریلوے بحال ہوگیاہے جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں اورریلوے کاعملہ بھی تندہی سے کام کررہاہے انہوں نے کہاکہ ہم سب نے ملکرگڈزٹرینوں کوفعال بناناہے تاکہ صوبے کے تاجروں کوسہولیات مل سکے اوران کاسامان صوبے سے دوسرے صوبوں اورمختلف مقامات پرمحفوظ اورکم خرچ پرپہنچ سکے ہم نے عوام کی سہولت کیلئے کوئی میں8سودکانیں تیارکرکے لیزپردے رہے ہیں اسی طرح کچلاک میں بھی عوام کی سہولت کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے بتایاکہ میں کوٹہ سسٹم کیخلاف ہوں اگرتاجربرادری کوشادی یادیگرتقریبات کیلئے سیلون کی ضرورت ہوتوگورنراورمیں اپناسیلون دینے کیلئے تیارہوں انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے تاجربرادری اوربزنس کمیونٹی کوہرقسم کی سہولت فراہم کی جائیگی آگے بڑھے کوئٹہ سے کراچی اورکراچی سے کوئٹہ 24گھنٹے میں سامان باحفاظت پہنچارہے ہیں ریلوے کیلئے کچھ ٹیکنیکل مشکلات ہے انہوں نے کہاکہ اگرتاجربرادری ہمارے ساتھ تعاون کرے تو26بوگیوں پرمشتمل گاڑی کوئٹہ سے تفتان اورتفتان سے کوئتہ فراہم کرینگے انہوں نے بتایاکہ ژوب ریلوے اسٹیشن پرقبضہ کرنے کی ہرسازش اورکوشش کوناکام بنائیں گے کیونکہ یہ محکمہ ہماراہے ہم نے اس کی بہتری کیلئے کام کرناہے انہوں نے بتایاکہ کوئٹہ سے اندرون ملک اورکوئٹہ سے چمن جانیوالی ٹرین پرپتھراؤ کی وجہ سے شیشے ٹوٹ جاتے ہیں انہیں بہتربنائینگے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد اورلاہورکیرج فیکٹریوں میں کوٹے سے متعلق متعلقہ حکام سے بات کروں گاریلوے اسٹیشن پرمسافروں کی سہولت کیلئے پارکنگ کے نظام کوبہتربنائیں گے اورکسٹم حکام سے مل کرتاجروں کوتجارت کیلئے بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کرینگے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ بلوچستان کے لوگ جن کے گھروں کے قریب سے ریلوے لائن گزرتی ہے وہ گھروں کے سامنے ریلوے لائن کے قریب ریلوے زمین پرخوبصورتی کیلئے باغیچے بنائے جن میں پھول اورگھاس لگی ہو لیکن ان پرقبضے کی اجازت نہیں دی جائیگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بولان میں میل کوبہتربنانے اوردیگرٹرینوں کی حالت زارکوبہتربنانے کیلئے اقدامات کرینگے اس موقع پر چیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹری کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جس پرانہوں نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پرچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈانڈسٹری کے صدرکی جانب سے ڈی ایس ریلوے فیض محمدبگٹی کوشیلڈپیش کی گئی۔