پاک ایران سرحدی علاقے میں پرائمری اسکول کی بندش قابل مذمت ہے ،مصدق یار محمد زئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:52

لبندین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ضلع چاغی کے پاک ایران سرحدی علاقے گوالشتاپ کے قبائلی و سماجی رہنماء مصدق یار محمد زئی نے علاقے کی واحد پرائمری اسکول کے بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ استاذہ کے غیر حاضری کی وجہ سے اسکول طویل عرصے سے بند پڑی ہے جس کے سبب درجنوں بچوں کی مستقبل تاریکی میں ڈوبنے لگی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود گوالشتاپ کا پرائمری اسکول بند ہے جس کے ساتذہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں جس کا اعلی حکام کو نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :