Live Updates

عمران خان صرف ’میڈیا کے شیر‘ ، جوڈیشل کمیشن سے بھاگ رہے ہیں: پرویز رشید

ہفتہ 24 جنوری 2015 20:56

عمران خان صرف ’میڈیا کے شیر‘ ، جوڈیشل کمیشن سے بھاگ رہے ہیں: پرویز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پروزی رشید نے کہا ہے کہ عمران خان صرف میڈیا کے ہی شہر ہیں کیونکہ وہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشک کمیشن کے قیام سے مسلسل بھاگ رہے ہیں ، شاید انہیں جھوٹ پکڑے جانے کا ڈر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ عمران خان عمرہ کرنے کے بعد بھی الزام تراشی اور بہتان لگانے سے باز نہیں آئے، این اے 122 میں ان کے جھوٹ پکڑے جا چکے ہیں،وہاں عمران خان نے بیان دیا کہ ان کے سر میں چوٹ لگی تھی کچھ یاد نہیں۔

ان کا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن کے قیام سے حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے چیئرمین بھاگ رہے ہیں۔ پرویز رشید نے سوال کیا کہ اگر ساری اسمبلیاں ہی جعلی ہیں توعمران خان کی پارٹی سینیٹ کے انتخابات میں حصہ کیوں لے رہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہی ہے جہاں تحریک انصاف ہاری وہاں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں جبکہ جہاں ان کی حکومت وہاں شفافیت کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :