صحبت پور میں طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:02

فرید آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) ضلع صحبت پور کے گریڈ اسٹیشن سے نکلنے والے فیڈروں پر 23 گھنٹے کا لو ڈ شیڈنگ جاری کاروبار زندگی ٹھپ ،دو سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کے ساتھ آنے والے حکومت نے دو سال میں بجلی کو ہی ختم کرد یا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے گریڈ اسٹیشن سے نکلنے والے فیڈروں کو دن رات میں صرف ایک گھنٹے بجلی فراہم کی جاری ہے بجلی کے معطلی سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا رائس ملز ، پٹرول پمپ اور دیگر کاروبار بند ہو گئے ہیں جس سے روزانہ عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت دو سال میں لوڈ شیڈنگ کو مکمل ختم کرنے کے دعوے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی جبکہ موجودہ حکومت نے دو سال میں بجلی کو ہی ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :