سندھ کی تعلیم ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کی گئی ہے، ایاز لطیف پلیجو،
سندھ میں 48277 اسکول ہیں، جس میں سے 4000 اسکول بند ہیں اور2000 اسکولوں کا رکاڈ صرف فائلوں میں ہے، 40000 اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر رہے ہیں ،جن کی تنخواہیں چالو ہیں
ہفتہ 24 جنوری 2015 21:16
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور نامور قانوندان ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کی تعلیم ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کی گئی ہے، سندھ میں 48277 اسکول ہیں، جس میں سے 4000 اسکول بند ہیں اور2000 اسکولوں کا رکاڈ صرف فائلوں میں ہے، 40000 اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر رہے ہیں ،جن کی تنخواہیں چالو ہیں۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ جو اسکول چل رہے ہیں ان میں سے 60% اسکول میں پینے کے پانی کا بندوبست نہیں ہے، 40% اسکولوں میں بجلی نہیں ہے، 45% اسکولوں کو کمپاؤنڈ وال نہیں ہیں، جب کہ سندھ صوبے کی تعلیم کی بجٹ 145ارب روپے ہے اور ایک وزارت تعلیم بھی ہے، تعلیم کی تباہی کی وجہ سے سندھ کے بچے گیراج، ہوٹلوں اور گاڑیاں صاف کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ 145 ارب روپے کی بجیٹ صرف وزیر تعلیم، سیکریٹری اور تعلیم کے محکمے کے کرپٹ افسران کے جیبوں میں جاتی ہے، سندھ کے بچے آج کے جدید دؤر میں بھی تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں، وزراء، وڈیروں، جاگیرداروں اور افسران کے بچے پرائیوٹ اسکولوں میں پڑھ رہے ہیں، ہاری، مزدور اور کسان پرائیوٹ اسکولوں کو بھاری فیس اور گورنیمنٹ اسکول میں تعلیم کا نہ ہونے کی وجہ سے جہالت کے دور میں جا رہے ہیں، سندھ میں ایسی حالت دکھائی دے رہی ہے کہ سندھ کا عوام پتھر کے دور میں رہائش پذیر ہیں۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ گھوسٹ ٹیچرز اور کرپٹ افسران کو برطرف کرکے سزائیں دی جائیں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے تعلیمی ماہر اور میرٹ کے بنیاد پر تعلیم کے محکمے میں افسران کو تعینات کیا جائے۔ دوسری جانب آج 25 جنوری کو پلیجو ہاؤس قاسم آباد حیدرآباد سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں محبت سندھ بیداری مارچ کیا جائے گا، ٹائیم ٹیبل کے مطابق بھٹ شاہ، ٹنڈوآدم، بیرانی، شہدادپور، مقصودورند، چودگی، شاہپورچاکر، جام صاحب، نواب شاہ، سکرنڈ، ہالا میں جلسہ عام کیئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.