جامعہ کراچی، بیچلرزاور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس 26 جنوری تا02 فروری 2015 ء جمع کرائی جاسکتی ہے

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز(ایوننگ پروگرام )کے منتخب امیدوار اپنی داخلہ فیس 26 جنوری تا02 فروری 2015 ء تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں دوپہر 3:00 تاشام7:30 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 26 تا29 جنوری 2015 ء تک 500/= روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 اور31 جنوری 2015 ء کو سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی وجہ سے فیس جمع نہیں ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :