پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل، سید نجمی عالم او لطیف مغل کاکامریڈ رفیق بلوچ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل، جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم اور سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل نے پاکستان پیپلزپارٹی پرانا گولیمار کی شعبہ خواتین کی صدر اور کامریڈ رفیق بلوچ کی والدہ مہہ ناز بلوچ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کو انکی جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :