Live Updates

عمران خان ایک بار پھر عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں‘ زعیم حسین قادری،

مرضی کے فیصلے نہ آنے پر عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں‘ این اے 122 کا نتیجہ جھوٹ کا پول کھول دے گا

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:20

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، این اے 122 کا نتیجہ جھوٹ کا پول کھول دے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے پیچھے چھپنے کی بجائے عدالتوں کا سامنا کریں۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ درحقیقت اپنی مرضی کے فیصلے حاصل نہ کرسکنے پر عمران خان فرسٹریشن کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جمہوریت عمران خان کی مرہون منت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معروضی حالات میں ضرب عضب جیسے قومی ایشوز کو پس پشت ڈالنے کی ناکام کوشش ہو رہی ہے جبکہ قوم دہشت گردی ختم کرنے کے لئے مکمل طور پر یکسو اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان طالبان کی ترجمانی بند کریں۔ اس موقع پر قوم کو تقسیم کرنے والے غداری کے مرتکب ہوں گے۔ انہیں موجودہ حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور یکطرفہ سیاست کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دینی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات