افغان او ر ازبک دہشتگردوں کو شناختی کارڈ بناکر دینے والے نادرا کے ڈیٹا آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا،

20لاکھ روپے میں 120 شناختی کارڈ بنا کر دینے کا معاہدہ کیا تھا ،8لاکھ روپے کے عوض 21شناختی کارڈ فراہم کر چکاہوں‘ گرفتار ملزم کا انکشاف

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) افغان او ر ازبک دہشتگردوں کو شناختی کارڈ بناکر دینے والے نادرا کے ڈیٹا آپریٹر کو گرفتار کر کے 40سے زائد جعلی شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 20لاکھ روپے میں 120 شناختی کارڈ بنا کر دینے کا معاہدہ کیا تھا اور 8لاکھ روپے کے عوض دہشتگردوں کو 21شناختی کارڈ فراہم بھی کر چکا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حساس ادارے اور لاہور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ازبک اور افغانی دہشت گردوں کو ملک سے فرار کرانے کا منصوبہ بے نقاب ہوا۔ کامونکی میں تعینات دہشتگردوں کے سہولت کار نادرا ملازم شاہد کے ذریعے 120جعلی شناختی کارڈ تیار کرانے کی کوشش گئی۔ 120جعلی شناختی کارڈز 20لاکھ روپے میں تیار کرنے کا معاہدہ ہوا۔

(جاری ہے)

معاہدہ کے تحت ناردرا ملازم شاہد کو پانچ لاکھ روپے نقد اور تین لاکھ روپے بذریعہ بینک ادا کئے گئے ۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے لاہور میں مبینہ دہشتگردمحمد ایاز کو 8لاکھ روپے کے عوض 21شناختی کارڈ فراہم کر چکا ہے جبکہ پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کر کے40 سے زائد تیار جعلی شناختی کارڈز برامد کر لئے۔ شاہد لاہور میں دہشت گردوں سے ملاقاتیں کرتا رہا اور لاہور میں ہی مبینہ دہشت گرد محمد ایاز کو جعلی شناختی کارڈ فراہم کرتا تھا ۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ صرف شناختی کارڈ سے تصویر چینج کرتا تھا باقی کا ڈیٹا ویسے ہی رہتا تھا ۔ حساس اداروں نے نادرا میں بھی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :