امریکاافغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتاہے،حافظ محمدسعید،

حضور ﷺکی شان گستاخی امت مسلمہ کے نزدیک سب سے بڑی دہشت گردی ہے ،جس طرح چارلی ابیڈ کے حق فرانس میں مختلف ملکو ں نے اسلام کے خلاف مظاہرہ کیا،حافظ محمدسعیداورشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی مشترکہ پریس کانفرنس

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:23

امریکاافغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان پر جنگ مسلط ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمدسعیدنے کہاکہ امریکاافغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتاہے اورپاکستان و اسلام کیخلاف اس جنگ کو دہشت گردی کی جنگ کا نام دیاہے ،حضور ﷺکی شان گستاخی امت مسلمہ کے نزدیک سب سے بڑی دہشت گردی ہے ،جس طرح چارلی ابیڈ کے حق فرانس میں مختلف ملکو ں نے اسلام کے خلاف مظاہرہ کیااسی طرح عالم اسلام کے حکمرانوں کوچاہئے کہ مدینہ طیبہ میں جمع ہوکر شان رسالت ﷺ میں ہونے والی گستاخی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں، فرانسیسی فوج افغانستان سے سب سے پہلے بھاگی تھی جسکا غصہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرکے نکالا جارہاہے،مذہبی جماعتیں اورمدارس اسلام کے خدمتگار اور ملک کے محافظ ہیں، مدارس کو بند کرنا اسلام دشمن قوتوں کاایجنڈا ہے ،انگریز وں نے بھی مدارس کیخلاف سازشیں کی تھی انگریز چلاگیا مگرمدارس آج بھی موجودہیں ،مدارس اسلام کے قلعے ہیں رہیں گے مدارس کو کوئی ختم نہیں کرسکتاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف اظہار یکجہتی مار چ ہوگا ہم سیاسی ومذہبی جماعتوں،تنظیموں اورسب کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ،تاکہ اس کا پیغام اللہ کے دشمنوں کو صحیح طریقے سے جائے گا، گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے ذریعے عالم اسلام سے بدلہ لیا جارہاہے ،فرانسیسی فوج افغانستان سے سب سے پہلے بھاگی تھی جس کا غصہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرکے نکالا جارہاہے حضور کی شان میں گستاخی امت مسلمہ کے نزدیک سب سے بڑی دہشت گردی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 9الیون کے بعد امریکا اپنی شکست کا بدلہ لینے کے جنگ کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں،پاکستان اور اسلام کے خلاف جنگ کو دہشت گردی کی جنگ کا نام دیا گیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ آج ہمارا ملک جن حالات سے گذررہاہے ،آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ،پشاور میں بدترین دہشت گردی ہوئی دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے۔

حافظ محمدسعیدنے کہاکہ عالمی طاقتیں ملکر پاکستان اور اسلام کو نشانہ بنارہی ہیں ،امریکا اور اس کے حواری افغانستان میں شکست کھاچکے ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، انہوں نے پہلے پاکستان کو بیس کیمپ بنا کر افغانستان کو میدان جنگ بنایا گیا اور اب افغانستان کو بیس بناکر پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر سے دہشت گردی ختم کی جائے اس کا یہ مطلب نہیں کہ دینی مدارس کے خلاف کاروائی کی جائے، مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں مدارس کھلی کتاب کی طرح ہیں اگر کوئی مدارسہ دہشت گردی میں ملوث ہے تو اسے سامنے لایا جائے ، مدارس اسلام کے قلعے ہیں رہیں گے مدارس کو کوئی ختم نہیں کرسکتاہے ، مدارس کی تاریخ قدیم ہے انگریز نے بھی مدارس کے خلاف سازشیں کی تھی انگریز چلاگیا مگرمدارس آج بھی موجود ہیں ، مذہبی جماعتیں اورمدارس اسلام کے خدمتگار اور ملک کے محافظ ہیں۔

اس موقع پرشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت امت مسلمہ کی برداشت سے باہر ہے ،امت مسلمہ کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے عالم اسلام کو مدینہ طیبہ میں جمع ہوکر اسکے خلاف ٹھوس احتجاج ریکارڈ کرانا ہوگا، جس طرح چارلی ابیڈ کے حق فرانس میں مختلف ملکو ں نے اسلام کے خلاف مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ21ویں ترمیم کے ذریعے سے دہشت گردوں میں تفریق کرکے امتیاز ی قانون اور ڈاڑھی ٹوپی والے کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش ہے۔

قبل ازیں شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے حاافظ محمدسعیدکاپرتپاک استقبال کیااور جامعہ بنوریہ عالمیہ آمدپران کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے جماعة الدعوی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف اتوار کونکالی ریلی میں شرکت کی دعوت کوقبول کیا اورکہاکہ میں اس میں شرکت کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :