شہر میں ادب ، ثقافت اور فن سے وابستہ اور دلدادہ افراد کوآرٹس کونسل کی نئی گورننگ باڈی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،کمشنرکراچی

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:24

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ شہر میں ادب ، ثقافت اور فن سے وابستہ اور دلدادہ افراد کوآرٹس کونسل کی نئی گورننگ باڈی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔ انھیں چاہئے کہ وہ ان توقعات کو پو را کرے اور ادب، فن اور ثقافت کے فروغ میں اپنا کردار بھر طور ر ادا کرے حکومت ان کی ہر ممکنہ حو صلہ افزائی اور مدد کرے گی۔

گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ اور وزیر ثقافت کی خواہش ہے کہ آرٹس کو نسل زیادہ سے زیادہ ترقی کرے اور اس کے ذریعے شہر میں ثقا فتی سر گرمیوں کے فروغ کی حکومت کی پالیسی کو تقویت ملے ۔ شہر میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے کراچی کو پر امن بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں آرٹس کونسل کی نو منتخب گور ننگ باڈی کے ساتھ منعقدہ ایک اجلا س میں کہی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ ا ٓرٹس کونسل ادب، فن اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد کا نہ صرف کراچی بلکہ صوبہ اورپورے ملک کا نمائندہ ادارہ ہے۔ اس کے ذریعے ملک اور بیرونی دنیا میں پاکستان کاا یک اچھا امیج قائم ہو ا ہے حکومت چاہتی ہے کہ اس امیج کو بہتر بنا یا جا ئے اور دینا بھر کو پیغام ملے کہ کراچی پرامن اور فن و ادب کے دلدادہ امن پسند لو گوں کا شہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل ایک با اختیار ادارہ ہے۔ اس کے قوانین بنانے کا اختیار خو د آرٹس کونسل کو ہے۔ آرٹس کونسل کے ارکان اس کی بہتری کے لئے اپنی خواہشات کے مطابق قوانین بنانے کے لئے با اختیار ہیں۔شہر میں ادب، فن اور ثقافت کے فروغ کی کو ششوں کو بہتر بنانے کیلئے وہ جس طرح چاہیں آرٹس کونسل کے قوانین میں ترمیم کر سکتے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ آرٹس کونسل شہر میں ثقافتی سرگرمیوں کو بڑھائے زیادہ سے زیادہ نو جوانوں کو ان سر گرمیوں میں شریک کرے ۔

انھوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کا انعقاد بھر پور طریقہ سے کیا جا ئے۔اس سے شہر میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل یوتھ فیسٹول میں تعلیمی اداروں کے طلبہ کو شامل کیا جائے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے اس موقع پر کمشنرکراچی کو بتا یا گیا کہ یو تھ فیسٹیول کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

کالجوں اور یو نیورسٹیوں میں یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے خواہش مند طلبہ کی رجسٹریشن کی جاری ہے۔ آرٹس کونسل کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی اور جزل سیکریٹری احمدشاہ نے بھی خطاب کیا اور کمشنر کراچی کی بحیثیت چئیرمین آرٹس کونسل خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کی رہنمائی اور سر پرستی سے آرٹس کونسل کے ارکان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے