نورانی چورنگی پر اپنی بھرپورقوت کا مظاہرہ کریں گے، شبیرابوطالب،
قائدین اہلسنّت کانفرنس کے اختتام پر قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی، سے منسوب نورانی چورنگی کی تختی کی نقاب کشائی کرینگے
ہفتہ 24 جنوری 2015 21:34
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کراچی میں آج ہونے والے اہلسنّت کے بڑے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، شہر کی تمام شاہراہیں پینافلیکس، بینرزاور پوسٹرز سے سج گئیں،مختلف علاقوں میں کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ علاقوں اور محلوں میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے بھی کانفرنس کے اعلانات کئے جارہے ہیں، کارکنان کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں جوعلی الصبح ہی اپنے علاقوں سے بھرپورشرکت کے لئے عوام اہلسنّت سے رابطے شروع کردیں گے۔
یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اور جلسے کے آرگنائزرمحمدشبیر ابوطالب نے نورانی چورنگی پر مرکزی کیمپ پر کارکنان کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، جو شہر کے مختلف علاقوں سے ٹولیوں کی شکل میں نورانی چورنگی پہنچے تھے۔(جاری ہے)
شبیر ابوطالب نے کہاکہ اتوارکونورانی چورنگی پر اپنی بھرپورقوت کا مظاہرہ کریں گے، ناموس رسالت ونظام مصطفےٰ کانفرنس کراچی میں ایک تاریخی جلسہ ہوگا، عوام بھرپورشرکت کریں ،آقائے کریم ﷺ کی حرمت وناموس کا معاملہ ہے کوئی گھرمیں نہ رہے ،قائدجمعیت علماء پاکستان صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر حیدرآباد سے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ تشریف لائیں گے۔
شبیر ابوطالب نے کہاکہ ہم نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں کراچی سندھ اور ضلع ایسٹ کے انتظامی اداروں کے ذمہ داران باالخصوص کمشنر کراچی ، ڈپٹی کمشنر ضلع ایسٹ ، ایڈیشنل آئی جی سے رابطے میں ہیں جنہوں نے ہمیں شرکاء کولانے والی ٹرانسپورٹ کے لئے تین پارکنگ دی ہیں،انہوں نے بتایاکہ جلسہ گاہ کو خوبصورت لائٹس ، اسکرینوں اور جے یوپی کے پرچموں سے سجایاجائے گا،صحافیوں کے لئے پریس گیلری کابھی اہتمام کیاگیاہے ،استقبالی ترانے تیارکئے گئے ہیں جوقائدین کی آمد پر بجائے جائیں گے جبکہ اس کانفرنس میں ملک کے مشہورومعروف ثناء خواں شرکت کررہے ہیں جو وقتاًفوقتاً اپنے ترانوں کے ذریعے حاضرین کے قلوب کو گرماتے رہیں گے۔شبیر ابوطالب نے کہاکہ جلسے میں اہلسنّت کے بڑے قائدین کی شرکت ہوگی، قائدجمعیت صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر کانفرنس میں اہم اعلانات فرمائیں گے، انہوں نے صحافی حضرات سے کوریج کی خصوصی اپیل کرتے ہوئے بتایاکہ مرکزی خطابات رات 9بجے شروع ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.