سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے زیراہتمام آج قرآن خوانی کی جائے گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے زیراہتمام آج (اتوار) کو سہ پہر 2 بجے مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں واقع 15۔ سی، محمد علی سوسائٹی عقب مکہ مسجد میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک تعزیتی اجتماع بھی منعقد ہوگا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول سوسائٹی کی ممتاز شخصیات کی طرف شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے قرآن خوانی اور تعزیتی اجتماع میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔