اسلام آباد ،ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر18 خطیبوں کے خلاف مقدمات درج کرکے چار مساجد کے علماء گرفتار،

بارہ کہو، مارگلہ، آئی نائن، کورال، شالیماراور گولڑہ کے تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اسلام آباد میں ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر18 خطیبوں کے خلاف مقدمات درج کرکے چار مساجد کے علماء کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد میں گذشتہ تین ماہ سے ایمپلی فائرایکٹ نافذ ہے جس کے مطابق لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔گزشتہ دنوں بھی اسلام آباد میں لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر قائم مقام آئی جی اسلام آباد طاہرعالم نے پچاس سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کے خطیبوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو احکامات موصول ہوئے تھے کہ جوعلماء اس کی ایکٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں یعنی جمعہ کے خطبوں کے علا وہ ان کا استعمال کررہے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اس ضمن میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران سیکٹروں مقدمات درج ہوچکے ہیں۔جمعہ کے خطے کے دوران لاوٴڈ اسپیکرکے غلط استعمال پر مزید 18 مساجد کے علماء کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ان میں سے چار کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد کے جن تھانوں میں مقدمات درج ہوئے ہیں ان میں بارہ کہو، مارگلہ، آئی نائن، کورال، شالیماراور گولڑہ کے تھانے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :