کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے دومجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے،

دونوں مجرموں کو 3 فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دی جائے گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے دومجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق سکھر جیل میں قید قتل کے دومجرموں محمد اعظم اور عطاء اللہ کی پھانسی کی سزاوٴں پر عمل درآمد کے لیے جیل حکام نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو خط لکھا، جس پر ہفتے کو عدالت نے دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹس جاری کیے۔

(جاری ہے)

محمد اعظم اورعطاء اللہ کو فرقہ ورانہ قتل میں موت کی سزاسنائی گئی تھی جنھوں نے 2001 میں سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹرعلی رضا کو قتل کیا تھا۔محمد اعظم اورعطاء اللہ کو فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 2001 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں مجرموں نے سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹر علی رضا کو قتل کیا تھا۔دونوں مجرموں نے 2007 میں سندھ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں سزاوٴں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ، جنھیں مسترد کردیا گیا تھا، جبکہ صدر مملکت نے بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔دونوں مجرموں کو 3 فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :